برلن،8؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ جرمن اخبار بِلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے اشٹائن مائر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو سابق سرد جنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ہو گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی ٹکراؤ کے خطرات جتنے اب ہیں وہ گزشتہ کئی دہائیوں کے درمیان نہیں رہے جبکہ مشرق اور مغرب کے درمیان بداعتمادی بھی کبھی اس حد تک کم سطح پر نہیں تھی۔